• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: اسٹور میں چوری کی کوشش بری طرح ناکام


یوں توچوری ڈکیتی جیسی مشکل صورتحال میں اچھے اچھوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والا یہ شخص تو بہت بہادراور سمجھدار نکلا۔

جس نے اسٹور میں چوری کی غرض سے آنے والے چورکو اُلٹے قدموں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

برطانیہ کی کاؤنٹی Cambridgeshire کے ایک اسٹور میں ایک چور داخل ہوا اور ملازم پر چاقو تان کر رقم کا مطالبہ کرنے لگا۔

اس مشکل صورتحال کے باوجود بہادر شخص ذرا نہ گھبرایابلکہ چور کابھرپور مقابلہ کر کے نہ صرف چاقو چھین لیا بلکہ اسے اُلٹے قدموں بھاگنا پڑگیا۔

قسمت کی خرابی کہیں یا کچھ اور کہ کچھ دیر بعد ہی اس چور کو پولیس نے دھر لیا۔

تازہ ترین