پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی رونقوں کا آغاز ہوگیا ہے اس ماہ مقدس کے موقع پر بالی ووڈ اسٹارزنے تمام مسلمانوں کومضان کی مبارکباد دی ہے۔
ماہِ صیام میں نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم افراد اور مشہور شخصیات کی جانب سے بھی رمضان المبارک کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
بالی ووڈ فلم نگری کے شہنشاہ امیتابھ بچن رمضان کی آمد کے موقع پر امت مسلمہ کو کبھی بھی مبارکباد دینا نہیں بھولتے ہر سال کی اس سال بھی انہوں نے تمام مسلمانوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا رمضان کا مطلب محبت، امن اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہے۔
بالی ووڈ اداکار رشی کپور نےبھی ہر سال کی اس سال بھی تمام مسلمانوں کو مضان کی مبارکباد دی ہے۔
اس کے علاوہ روینا ٹنڈن، ارمیلا ماٹونکر، نورا فتحی، عمران ہاشمی، سمیت دیگر بالی ووڈ اداکاروں نے اپنے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا۔