• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رمضان آتے ہی دسترخوان طرح طرح کے پکوانوں سے سجنے لگتے ہیں اور ہر کوئی اپنی حیثیت کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے ۔ مگر افطار کے وقت پکوڑے نہ ہوں یہ تو ناممکن ہے۔ہمارے ہاں خواتین افطار کے وقت کچھ اوربنائیں یا نہ بنائیں پکوڑے ضرور بناتی ہیں۔ بلکہ اب تو دوسرے ممالک میں بھی مسلمان افطار کے وقت پکوڑوں کا اہتمام کرتے ہیں۔مزیدار پکوڑے بنانے کی چند تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔

دال مونگ پکوڑا

اجزاء۔

مونگ کی دال ۔ ایک پاؤ ،لہسن کا پیسٹ ۔ ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ۔ ایک چائے کا چمچ،پسا زیرہ ۔ ایک چائے کا چمچ،پسی ہلدی ۔ ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ۔ دو کھانے کے چمچ،میٹھا سوڈا۔4/1 چائےکا چمچ،تیل ۔ تلنے کے لئے ، نمک ۔ حسب ذئقہ

ترکیب۔

ایک پاؤ مونگ کی دال صاف کر کے بگھولیں اور اس میں 4/1 میٹھا سوڈا بھی ڈال دیں۔ ایک گھنٹے بعد دال کو پیس لیں۔ اب مکسنگ باؤل میں دال کا پیسٹ، ایک چائے کا چمچ لہسن کا پیسٹ، ایک چائے کا چمچ پسا گرم مصالحہ، ایک چائے کا چمچ پسا زیرہ، ایک چائے کا چمچ پسی ہلدی، دو کھانے کے چمچ پسی لال مرچ اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر کے پھینٹ لیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کر کے مکسچر کو پکوڑوں کی طرح فرائی کرلیں۔ آخر میں انھیں ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔

مٹن بریڈ پکوڑا

اجزاء۔

مٹن بوٹی۔ دس عدد بون لیس، بریڈ کر مز۔ایک پیکٹ، انڈے کی سفیدی ۔دو عدد ،ہری مرچ ۔چار عددباریک کٹی ہوئی، ڈبل روٹی کے سلائس ۔چھ عدد، کالی مرچ۔ ایک چائے کاچمچ پسی ہوئی، لال مرچ ۔ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی، کارن فلور۔ ایک کھانے کا چمچ،چاول کا آٹا۔ دوکھانے کے چمچ،تیل ۔حسبِ ضرورت،نمک۔ حسبِ ذائقہ، مٹن ۔اُبالنے کے لیے،لہسن جوئے۔ دو عدد،کالی مرچ ۔چار عدد ثابت،نمک ۔حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

سب سےپہلے مٹن کو لہسن اور ثابت کالی مرچ ڈال کر اُبالیں اور بالکل باریک کرلیں ۔اب ڈبل روٹی کے سلائسز کے کنارے کاٹ کر تھوڑی دیر پانی میں بھگو کر نرم کریں اور پانی نکال دیں ۔پھر مٹن ،بریڈ کر مز ،سلائسز ،لال مرچ ،پسی کالی مرچ ،ہری مرچ ، کارن فلور ،چاول کا آٹا ،نمک اور دو عدد انڈے کی سفیدی ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں ۔اس کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں تیار کیے ہوئے آمیزے کے چھوٹے چھوٹے پکوڑے ڈیپ فرائی کرلیں ۔ جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ٹو میٹو کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں ۔

کرنچی پکوڑا

اجزاء۔

بیسن ۔آدھا پاؤ ،آلو۔ ایک عدد،پیاز۔ ایک عدد

ہری مرچ۔ دو عدد ،اجوائن۔ ایک چٹکی ،کھانے کا سوڈا ۔ایک چٹکی ،پانی۔ حسبِ ضرورت ،لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)،زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ ،ثابت دھنیا۔ ایک چائے کا چمچ تیل ۔حسبِ ضرورت

ترکیب۔

آلو کو لمبائی میں باریک کاٹ لیں، ساتھ ہی پیاز کے سلائس کاٹیں۔

اب ہری مرچ کو باریک کاٹ لیں۔

پھر ایک برتن میں بیسن، آلو، پیاز، ہری مرچ، پسی لال مرچ، زیرہ، ثابت دھنیا، اجوائن اور کھانے کا سوڈا ڈال کر مکس کریں اور پانی سے گھول کر دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

آخر میں حسبِ ضرورت تیل گرم کرکے پکوڑے ڈال کر فرائی کرلیں اور گرم گرم سرو کریں۔

تندوری پنیر پکوڑے

اجزاء۔

کوٹیج چیز۔ دو پیکٹ،تندوری مصالحہ۔ دو کھانے کے چمچ ،سفید زیرہ۔ ایک کھانے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا) ،کُٹی کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ ،پسی لال مرچ ۔آدھا کھانے کا چمچ ،لیموں کا رس ۔دو عدد، انڈے ۔تین عدد ،کارن فلور۔ دو کھانے کے چمچ

ترکیب۔

پہلے کوٹیج چیز کے کیوبز بنا کر اُن میں تندوری مصالحہ، بھنا اور پسا سفید زیرہ، کُٹی کالی مرچ، پسی لال مرچ اور لیموں کا رس شامل کرکے اچھی طرح ملا لیں۔اب انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر اس میں نمک اور کارن فلورمکس کردیں۔اس کے بعد تیار کیے ہوئے چیز کے کیوبز کو ایک ایک کرکے انڈے کی سفیدی میں ڈبوئیں اور کڑاہی میں گرم کیے ہوئے تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔

جب وہ گولڈن براؤن ہو جائیں تو اُنھیں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔

چکن قیمہ پکوڑے

اجزاء۔

چکن قیمہ ۔ آدھا کلو ،بیسن ۔ آدھا کپ ،لہسن پیسٹ ۔ ایک کھانے کا چمچ،سوڈا ۔ آدھا چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ۔ ایک کھانے کا چمچ،پسی ہلدی ۔ ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ۔ آدھا چائے کا چمچ،پسا دھنیا ۔ ایک چائے کا چمچ،کٹا دھنیا ۔ دو کھانے کے چمچ،کٹی ہری مرچیں ۔ دو کھانے کے چمچ،تیل ۔ فرائی کے لئے ،نمک ۔ حسبِ ذائقہ ، گارنش کے لئے،چلی گارلک سوس ۔ آدھا کپ ، چاٹ مصالحہ ۔ حسبِ ضرورت ،سلاد پتے ۔ تین سے چار عدد

ترکیب۔

ایک مکسنگ باؤل میں آدھا کلو چکن کا قیمہ، آدھا کپ بیسن، ایک کھانے کا چمچ لہسن کا پیسٹ، آدھا چائے کا چمچ سوڈا، ایک کھانے کا چمچ پسی لال مرچ، ایک چائے کا چمچ پسی ہلدی، آدھا چائے کا چمچ پسا گرم مصالحہ، ایک چائے کا چمچ پسا دھنیا، دو چائے کے چمچ کٹا ہرا دھنیا، دو کھانے کےچمچ کٹی ہری مرچیں اور حسبِ ذائقہ نمک کو مکس کر کے بیٹر بنالیں۔ پین میں تیل گرم کر کے بیٹر کو پکوڑوں کی طرح فرائی کریں اور نکال کر ڈش آؤٹ کرلیں اب حسبِ ضرورت چاٹ مصالحہ چھڑکیں۔ تین سے چار عدد سلاد کے پتوں سے گارنش کرکے آدھا کپ چلی گارلک سوس کے ساتھ سرو کریں۔

جھینگا پکوڑا

اجزاء۔

جھینگے (درمیانے) ۔آٹھ عدد، بیسن ۔ ایک پیالی (چھنا ہوا)، انڈہ ۔ایک عدد، ہری مرچیں (چوپ کرلیں) ۔چھ عدد، ثابت کالی مرچیں ۔چھ عدد، ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) ۔آدھی گڈی، دہی۔ ایک چائے کا چمچ، ثابت سفید زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ، میٹھا سوڈا ۔آدھا چائے کا چمچ، نمک ۔حسب ذائقہ، تیل ۔تلنے کے لیے

ترکیب۔

جھینگوں کو دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ تمام پانی نکل جائے۔ ایک پیالے میں بیسن، انڈے، سوڈا اور دہی کو نیم گرم پانی سے پھینٹ لیں۔ کالی مرچوں کو زیرے کے ساتھ پیس کر بیسن میں ملا دیں۔ اس میں ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور نمک ملائیں۔کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ ایک ایک جھینگے کو بیسن کاآمیزہ لگا کر کڑاہی میں سنہری رنگ آنے تک تَل لیں۔

پکوڑا سینڈوچ

اجزاء۔

ڈبل روٹی۔ آٹھ سلائس

آلو۔ دو سو پچاس گرام (ابلے اور پسے ہوئے)

ہرا دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)

ہری مرچ۔ دو عدد (کٹی ہوئی)

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ

لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

دھنیا۔ ایک چائے کا چمچ (ثابت)

زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ

انار دانہ۔ ایک چائے کا چمچ

تیل۔ فرائنگ کے لئے

بیٹر کے لئے۔

بیسن۔ ایک کپ

لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

انار دانہ ۔آدھا چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ

زیرہ ۔آدھا چائے کا چمچ

دھنیا ۔آدھا چائے کا چمچ (ثابت)

نمک۔ ایک چائے کا چمچ

پانی۔ حسبِ ضرورت

ترکیب۔

بیٹر کے لئے: ایک پیالے میں بیسن، لال مرچ، انار دانہ، چاٹ مصالحہ، زیرہ، ثابت دھنیا، نمک اور پانی کے ساتھ بیٹر تیار کریں۔ابلے ہوئے آلوؤں میں انار دانہ، لال مرچ، زیرہ، ثابت دھنیا، چاٹ مصالحہ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ڈبل روٹی کے سلائسز کو کٹر کی مدد سے گولائی میں کاٹ لیں۔گولائی میں کٹے ہر سلائس کو چھری کی مدد سے درمیان سے کاٹ لیں۔اب کٹے ہوئے آدھے سلائس پر آلو کا مکسچر پھیلا کر دوسرا آدھا سلائس اوپر رکھ کر دبا دیں۔

باقی سلائسز کے ساتھ بھی یہی عمل دہرائیں۔

پھر بیسن والے بیٹر میں ڈپ کرکے گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔

مزیدار پکوڑا سینڈوچ تیار ہے۔

پوری پکوڑا

اجزاء۔

سبز پیاز ۔چار عدد (کتر لیں)

ہرا دھنیا ۔دو کھانے کے چمچ ( کتر لیں)

لہسن ۔ایک جوا (کتر لیں)

مکئی کے دانے ۔ایک سو تیس گرام

سبز شملہ مرچ ۔ایک عدد (کتر لیں)

انڈے ۔دو عدد

گرم مصالحہ ۔آدھا چائے کا چمچ

چکن کاریشہ ۔سو گرام (ابلے ہوئے)

سرخ مرچ پاؤڈر ۔دو عدد چھوٹی (کتر لیں)

میدہ ۔دو کھانے کے چمچ

بیکنگ پاؤڈر ۔دو چائے کے چمچ

تیل ۔ فرائی کے لیے

سوس کے اجزا۔

میدہ ۔ایک کھانے کا چمچ

بران شوگر ۔ تین چائے کے چمچ

پانی ۔آدھا کپ

سویا سوس۔ آدھا کھانے کا چمچ

ترکیب۔

سوس کی تیاری ۔

میدہ کو سوس پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر براؤن ہونے تک بھون لیں۔ اس میں بران شوگر ڈال کر شوگر کے پگھلنے تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔

تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈالتے جائیں ۔ تیز آنچ کر کے مکسچر کے گاڑھا ہونے تک پکائیں پھر اس مکسچر کو اتار کر سویا سوس میں مکس کردیں۔

ترکیب ۔

ایک پیالے میں پیاز، دھنیا، لہسن مکئی کے دانے اور شملہ مرچ کو مکس کر کے رکھ لیں۔

کسی پروسیسر میں انڈے،چکن کاریشہ،گرم مصالحہ اور سرخ مرچ کو اچھی طرح ہموار ہونے تک بلینڈ کرلیں۔

انڈوں کے مکسچر میں میدہ اور بیکنگ پاؤڈر چھڑک دیں اور پھر مکسچر کو سبزیوں کے مکسچر میں انڈیل دیں۔

ایک بڑا چمچ اس مکسچر کا بھر کر تیل میں ڈالیں۔چمچ سے گول شکل میں پھیلا دیں۔گولڈن براؤن ہونے تک ہلکا فرائی کریں۔ تیل سے نکال کر جاذب پیپر پر رکھیں۔

سوس کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

تازہ ترین