• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی نائب صدر کی آمد، لاہور میں سیکورٹی، میٹرو بس بند

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی،این این آئی ) چین کے نائب صدر وانگ چی کشان اسلام آباد میں اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد آج لاہور روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ لاہور میں تاریخی مقامات کا دورہ بھی کرینگے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان کا پُر تپاک استقبال کریں گے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور چینی نائب صدر کے اعزاز میں ضیافت دیں گے،چین کے نائب صدر کی لاہور آمد کے باعث میٹرو بس سروس دو روز کیلئے بند کر دی گئی ہے ،ذرائع نے بتایاکہ میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیاہے۔
تازہ ترین