• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس سندھ میں محفل موسیقی، راحت فتح علی خان نے آواز کا جادو جگایا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی معرکہ حق کے حوالے سے محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ سماں باندھ دیا۔

استاد راحت فتح علی خان گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر کراچی پہنچے تھے۔

علاوہ ازیں محفل میں معروف ملی نغمے بھی گائے گئے۔

گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ معرکہ حق بھارت کو بدترین شکست دینے کی خوشی میں منارہے ہیں۔

تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید