ماضی میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والی بھارتی اداکارہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 51 سالہ شویتا مینن کے خلاف بھارتی شہر ایرناکولم کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے مقامی پولیس کو ضروری کارروائی کرنے کا کہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کے حکم کے بعد شویتا مینن کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی فلموں اور اشتہارات میں بیہودہ اور نامناسب مواد ہوتا ہے۔
شویتا مینن کے خلاف ایف آئی آر ایک سماجی کارکن کی شکایت کی بنیاد پر درج کی گئی۔
یاد رہے کہ شویتا مینن نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’اشوکا‘ جبکہ سلمان خان کے ساتھ فلم ’بندھن‘ اور عامر خان کے ساتھ فلم ’عشق‘ میں کام کیا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے زیادہ تر ملیالم اور ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے۔