• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کی سیکورٹی یقینی بنائیں گے، آرمی چیف ، چینی کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی(خبرایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی زمینی فورسز کے کمانڈر جنرل ہان وائیگونے جی ایچ کیو میں ملاقات کی اس دوران آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک کی سیکورٹی یقینی بنائینگے جبکہ جنرل ہان وائیگو کاکہناتھاکہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کا کردار سراہتے ہیں، دوسری جانب آسٹریلوی ہائی کمشنرنے جنرل باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل باجوہ اور جنرل ہان وائیگوکے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، معزز مہمان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی جبکہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے بھی پاکستان کے کردار کو سراہا۔آرمی چیف نے سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے غیر متزلذل معاونت کے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر چینی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تازہ ترین