• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر سپریم کورٹ بار کی وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سے ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے منگل کو پاکستان بار کونسل کے دفتر سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سید امجد شاہ سے ملاقات کی اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف حکومتی ریفرنسز پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ اپنی اپنی باڈیز اور پاکستان بار کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں مذکورہ ریفرنسز کی سپریم جوڈیشل کونسل کے 2 جولائی کے اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کی خاطر یوم یکجہتی منائیں گے اور اس روز ملک بھر کے وکلاء سمیت تمام ہائی کورٹ اور پرنسپل بنچ کے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدور چاروں صوبوں کے وائس چیئرمین و چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا جس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اسی طرح پورے ملک میں 2 جولائی کو یوم سیاہ منا کر بازوئوں پر سیاہ پٹیاں اور باررومز پر سیاہ پرچم لہرائے جائینگے اور حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریفرنس کے واپسی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین