اس ترقی یافتہ دور میں سائنس دان مختلف طر ح کے روبوٹس بنا رہے ہیں ۔حال ہی میں ڈش کر افٹ نامی کمپنی نے برتن دھونے والا خود کار روبوٹ بنایا ہے جو بہت تیزی سے سیکڑوں پلیٹیں دھو کر صاف کر دیتا ہے ۔یہ روبوٹ فی الحال ایسے پیالوں اور پلیٹوں کو دھوتا ہے جن سے کوئی دھات منسلک ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق مستقبل میں وہ دیگر اقسام کے دوسرے برتن دھونے کے قابل ہوسکے گا ۔جب پلیٹیں ایک خاص تعداد تک پہنچ جاتی ہیں تو روبوٹ انہیں ایک ڈش واشر مشین میں پہنچا دیتا ہے ۔یہ مقناطیس کی مدد سے پلیٹیں اُٹھا تا ہے اور ربڑ کے ٹکڑے سے بچا کچھا کھانا صاف کرتا ہے ،پھر کیمرے اور سینسر کے ذریعے وہ پلیٹوں کو پانی سے دھو کر صاف کرتاہے اور اس پوری عمل میں ری سائیکل پانی استعمال کیا جاتا ہے ۔اس کے بعد عملہ جراثیم کش مائع سے پلیٹوں کو مزید صاف کردیتا ہے ۔کمپنی کے مطابق وہ ایسے روبوٹ پر ایک عر صے سے کام کررہے ہیں ۔ماہرین کو اُمید ہے کہ ریستوران کی صنعت اس ٹیکنالوجی سے ضرور فائدہ اُٹھا ئے گی۔