• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سی این جی 123 ، پشاور میں 140 روپے فی کلو ہوگئی، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا آج سے ہڑتال کا فیصلہ

کراچی، پشاور (اسٹاف رپورٹر، خبرایجنسی)سندھ میں سی این جی 19روپے فی کلو اضافے سے 123روپے ہو گئی جبکہ پشاور میں سی این جی 22روپے اضافے کے بعد سےفی کلو 140روپے ہوگئی ، قیمتوں میں اضافے سے عوام اور سی این جی اسٹیشن مالکان دونوں پریشان ،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج سے ہڑتال کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ بسیں چلانا اب ممکن نہیں، سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کا کہناہےکہ حکومت قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کرے ۔تفصیلات کےمطابق سی این جی اسٹیشنز اونرز کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیکس کے بعد نئی قیمت 125روپے بنتی تھی لیکن ہم نے 2روپے کم اضافہ کیا ،سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے رہنما شبیر سلیمان نے سی این جی کی قیمت میں اضافے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پنجاب میں 2ہزار سے زائد سی این جی اسٹیشنز بند ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین