• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے قائم مقام جنرل سیکریٹری کرنل (ر) فراست علی شاہ نے پی ایف ایف میڈیا کمیٹی کے رکن ریاض احمد کو پی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ 2019کا میڈیا کوآرڈینیٹرنامزد کیا ہے۔

نیشنل چیلنج کپ فٹ بال 19جولائی تا4اگست پشاور کے قدیم طہماس خان فٹبال اسٹیڈیم پر ڈے اینڈ نائٹ میں کھیلا جائے گا۔ ریاض احمد 15جولائی پیر کو پشاور میں آرگنائزنگ سیکرٹری کو رپورٹ کریں گے۔

ریاض احمد پہلی بار 1996میں نیشنل چیمپئن شپ، ساہیوال کے میڈیا کوآرڈینیٹر نامزد ہوئے تھے۔ بعدازاں 1997ء میں فیصل آباد میں ہونے والے نیشنل چیمپئن شپ، 2007 ء میں بھی ایونٹ کے میڈیا کوآرڈنیٹر تھے۔

پاکستان پریمیر لیگ 2007 ء میں اکبر واحدی مرحوم کے اسسٹنٹ کے علاوہ پی ایف ایف کپ 1996, اور2003 میں کوئٹہ اور 2016 میں لاہور میں بھی میڈیا کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں جبکہ اسی سال اپریل میں منعقد ہونے والی پاکستان کی پہلی انٹرسٹی فٹبال چمپئن شپ 2019میں بھی میڈیا کوآرڈینیٹر نامزد کئے گئے تھے۔

ریاض احمدکو1985میں حبیب بینک کی جانب سے پہلی بین الصوبائی چیمپئن شپ، فیصل آباد کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وہ گذشتہ تین سال سے لیژرلیگز پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ بحیثیت لیگز اور میڈیا منیجر منسلک ہیں اور پاکستان کے 78سے زائد شہروں میں ریجنل منیجر ز کے ہمراہ لیژرلیگز کے مقابلے منعقد کررہے ہیں جبکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کوریج بھی ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

ریاض احمدنے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدرانجینئر سید اشفاق حسین شاہ، نائب صدر، پاکستان فٹبال فیڈریشن اور میڈیا کمیٹی کے چیئرمین سردار نوید حیدر، سیکرٹری فیڈریشن کرنل (ر) فراست علی شاہ اور پرسنل اسٹاف آفیسر شرافت حسین بخاری سے چیلنج کپ میں بحیثیت میڈیا کوآرڈینیٹر نامزدگی پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تازہ ترین