بھارتی شہر ممبئی کے گنجان آباد علاقے میں چار منزلہ قدیم عمارت گرنے سے کم ازکم 4 افراد ہلاک ہوگئے، ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے 40 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
بھارتی اخبار کے مطابق مقامی لوگوں نے پولیس کو منگل کی صبح گیارہ بجکر 40 منٹ پرعمارت گرنے کی اطلاع دی۔
اطلاعات کے مطابق عمارت میں 13 سے 14 خاندان رہائش پذیر تھے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایک بچے اور دیگر سات افراد کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ یہ سو سال پرانی عمارت تھی لیکن یہ مخدوش عمارتوں میں شامل نہیں تھی، ایک ڈیولپر عمارت کی بحالی کے لئے مقرر کیا گیا تھا، اس بات کی بھی تحقیقات کی جائے گی کہ واقعہ ڈیولپر کی غفلت کے باعث تو پیش نہیں آیا۔