• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی حادثات سے بچنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، سپرنٹنڈنٹ انجینئر راولپنڈی سرکل

کلرسیداں‘ چوآ خالصہ (نمائندہ جنگ‘ نامہ نگار) سپرنٹنڈنٹ انجینئر آئیسکو راولپنڈی سرکل محمد زبیر خان نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی لکتی تاروں کو ہٹانے اور جان لیوا حادثات سے بچنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وہ ہفتہ کے روز سب ڈویژن چوآ خالصہ میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے۔ کھلی کچہری میں ایکسین روات آصف اللہ خان‘ ایکسین کلرسیداں‘ ایس ڈی او کلرسیداں تیمور شاہ‘ ایس ڈی او روات اعجاز سومرو‘ ایس ڈی او چوآ خالصہ عالمگیر پراچہ‘ ایڈمن اسسٹنٹ ارشد عنایت مرزا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایس ای محمد زبیر نے کہا کہ چوآ خالصہ میں 15ٹرانسفارمرز کی منظوری آخری مراحل میں ہے۔ اس موقع پر مہربان آف سموٹ‘ مطلوب حسین‘ راجہ انوار الحق‘ محبوب حسین اور دیگر نے ٹرانسفارمر خرابی اوور لوڈنگ، اوور بلنگ، فیڈرز میں اضافے، واپڈا سٹاف کی کمی سمیت دیگر مطالبات پیش کئے۔ ایس ای نے کہا کہ بجلی چوری اور کرپشن ایک ناسور کی حیثیت اختیار کر چکی ہے‘ تاہم صارفین کو اُنکی نشاندہی کرنا ہوگی۔ کھلی کچہری میں راجہ محمد سعید‘ مرزا عتیق الرحمان‘ حبیب الرحمان قریشی‘ راجہ انوار الحق‘ توقیر احمد‘ محمد کاشف سمیت دیگر بھی موجودتھے۔
تازہ ترین