• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کا فارسی کلام اب سائرہ پیٹر کی آواز میں

ممتاز شاعر صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کا فارسی کلام اب پاکستانی نژاد برطانوی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر کی آواز میں مغرب اور مشرق میں ایک ساتھ گونجے گا۔


سائرہ پیٹر کا نیا البم بر صغیر پاک و ہند کے ممتاز شاعر صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کے فارسی کلام پر مبنی ہوگا، جو عید کے بعد دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں سائرہ پیٹر نے لندن میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔

سائرہ پیٹر نے لندن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوفی غلام مصطفیٰ تبسم اُردو، پنجابی اور فارسی کے ممتاز شاعر تھے وہ نامور استاد محقق، نقاد اور مترجم کی حیثیت سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، ان کی علمی و ادبی خدمات کا احاطہ کرنا مشکل ہے، اسی لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میرا نیا البم ان کی فارسی شاعری پر مبنی ہوگا یہ البم رواں برس ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا، جس کی تقریب کراچی لاہور اور اسلام آباد میں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے  قبل شاہ لطیف سائیں کے کلام پر مبنی میرا البم ریلیز ہوا تھا، جسے دنیا بھر میں پزیرائی حاصل ہوئی، میں لندن میں رہتی ہوں لیکن میرا دل پاکستان کے لیے ڈھرکتا ہے۔

تازہ ترین