• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ریلیف کی رقم کی فراہمی کا آغاز کر دیا، وزیراعظم شہباز شریف

پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کےلیے ریلیف کی رقم دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف - فوٹو: فائل
پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کےلیے ریلیف کی رقم دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف - فوٹو: فائل

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے حامل افراد کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ریلیف کی رقم کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موثر اور شفاف نظام کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں اور ویگنوں اور گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی شروع کی جا چکی، کوشش ہے، معاشی طور پر کمزور طبقے پر ریلیف کی فراہمی جلد سے جلد ممکن ہو۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ 

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کےلیے ریلیف کی رقم دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریلیف کی رقم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہمی کا آغاز کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موثر اور شفاف نظام کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں کو سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی شروع کر دی گئی ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو بھی سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی شروع کر دی گئی ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کی جلد فراہمی کےلیے کوشاں ہیں، مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کفایت شعاری و سادگی کے اقدامات سے بچائی گئی رقم کو عوام پر خرچ کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو عوامی ریلیف کے اقدامات کے نفاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق ملک، عطاء اللّٰہ تارڑ اور علی پرویز ملک بھی شریک تھے۔

قومی خبریں سے مزید