• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شاہد آفریدی کا کراچی کو چلانے والوں سے استعفیٰ کا مطالبہ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بارش کے باعث شہر میں تباہی کےبعد کراچی کو چلانے والوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے ۔

کراچی میں بارش سے تباہی اور ہلاکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پاکستان کو چلانے والا شہر کراچی خود پانی میں ڈوب گیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر ہوسکے تو شہر کو چلانے والے استعفی دے دیں حالانکہ یہ ان کیلئے مشکل کام ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو کراچی اور پاکستان کیلئے اچھا ہوگا۔

آفریدی نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی ذمہ داری نئی سوچ والے ٹیکنیکل اور پروفیشنل لوگوں کو دیدی جائے۔

تازہ ترین
تازہ ترین