• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی، کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 4 بھائی جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی گوٹھ تھانےکی حدود لانڈھی میں کمرے میں جرنیٹر کا دھواں بھرنے سے دم گھٹنے سے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے4سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ جبکہ دیگر واقعات میں خاتون سمیت 4؍ افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدودلانڈھی بابر کانٹا کے قریب رہائشی کوارٹر کے کمرے میں جر نیٹر کا دھواں بھرنے سے دم گھنٹے سے 4 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے ، اطلاع ملنے پرپولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، پولیس اہل محلہ کے سامنے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی اور کمرے کا دروازہ بھی توڑا تو دھواں باہر نکل رہا تھا، پولیس نے کمرے میں موجود 4 افراد کی لاشیں تحویل میں لیکر جناح اسپتال منتقل کیں، جہاں متوفین کی شناخت 22 سالہ عمر ولد احمد 20 سالہ انوار 18 سالہ عثمان احمد اور 16 سالہ حمزہ احمد کے ناموں سےہوئی ہیں ،پویس کے مطابق جرنیٹر کے دھوئیں سے دم گھٹنے والے چاروں افراد سگے بھائی ہیں اور انکا آبائی تعلق کوئٹہ کے علاقے پشین تھا ، پولیس کے مطابق متوفی بھائیوں نے چائے کا ہوٹل کھولا ہوا تھا،پویس کہناہے کہ منگل کی صبح ہوٹل پر نہ پہنچنے پر ملازم گھر پر آیا اور مین دروازے پر دستک دیتا رہا تاہم
دروازہ نہ کھو لا اہلہ محلہ نے پولیس کو اطلاع دی ،پولیس کے مطابق ڈاکٹروں نے اپنی رپوٹ میں دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے موت کی تصدیق کی ہے ، تاہم ورثاءبغیر پوسٹ مارٹم کے لاشیں اپنے ہمراہ لے گئے۔ علاوہ ازیںدارالعوم کورنگی کے نزدیک گاڑی کی ٹکر سے17سالہ ثانیہ دختر فداحسین جاں بحق ہوگی، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ بلدیہ رئیس گوٹھ رئیس گوٹھ کے نزدیک نامعلوم 16سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق متوفی کے پاس شناخت کے حوالے سے کوئی چیز نہیں ملی۔ منگھوپیر گلزار ہوٹل کے قریب 22سالہ نا معلوم شخص تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکرجاں بحق ہو گیا ،جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔ بلدیہ رئیس گوٹھ میں گاڑی کی ٹکر سے 2نامعلوم نوجوان زخمی ہو گئے ،جنھیں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔بلدیہ اسپار کو ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔
تازہ ترین