• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ حکومتی اعلانات کے برعکس عید پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ

پشاور (لیڈی رپورٹر) حکومتی اعلانات کے برعکس عید الاضحی کے موقع پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی عید کو بدمزہ کر دیا۔ گزشتہ ہفتے وزارت توانائی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ہفتہ 11اگست کی شام سے لیکر منگل 14اگست کی شام تک عید الاضحی کے تین دنوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی تاکہ عوام عید کی خوشیاں بہتر انداز میں مناسکیں‘ لیکن عملی طور پر صورتحال حکومت کے اعلان کے بالکل برعکس رہی۔ جب 11اگست کی شام سے ہی پشاور شہر اور نواح میں بجلی کی غیر معمولی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی کو عذاب بنائے رکھا اور عید کے پہلے اور دوسرے دن یہی صورتحال رہی۔ شہریوں نے اس غیر ذمہ دارانہ عمل کی شدید مذمت کی۔ پشاور کے کچھ علاقوں میں عید پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے قربانی کا گوشت خراب ہونے پر شہریوں کا پارہ ہائی ہوگیا جس پر پلوسئی‘ ولی آباد‘ آبدرہ کے مکینوں نے گرڈ سٹیشن کا گھیراؤ کرلیا جبکہ تاج آباد کے رہائشیوں نے گرڈ سٹیشن پر پتھراؤ بھی کیا۔
تازہ ترین