• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تقریب کے دوران شہباز شریف کی کمر میں تکلیف


لاہور میں 14 اگست کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی۔

کارکنوں کے یومِ آزادی کی تقریب میں سیلفی بنانے کے دوران رش میں شہباز شریف کو کمر کی تکلیف ہوئی۔

تکلیف کی شکایت پر شہباز شریف کو فوری طور پر گاڑی میں سیٹ پر لٹا کر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا۔

اس سے قبل یومِ آزادی کے سلسلے میں میاں شہباز شریف نے قومی پرچم لہرایا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے قاتل مودی نے 5 اگست کو کشمیر سے متعلق طالمانہ فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے، اس نے پاکستان کی شہہ رگ پر ہاتھ ڈالا ہے، جب تک نریندر مودی کا ہاتھ اپنی شہہ رگ سے ہٹوا نہ لیں یا اسے توڑ نہ دیں تب تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ لوگوں کے دل کشمیری بہنوں بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، انشاء اللّٰہ ایک دن کشمیر ضرور پاکستان بنے گا، ہماری زندگی اور موت کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین