دبئی کا برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے رنگ دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج دنیا کی بلند ترین عمارت پر پاکستانی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھی۔
سپر فیول 98 پیٹرول کی نئی قیمت 2 درہم 70 فلس Fils فی لیٹر مقرر کردی گئی جو پاکستانی کرنسی میں 208 روپے 60 پیسے بنتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کیوبا پر معاشی پابندیاں برقرار رہیں گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ سابق شامی صدر بشارالاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔
11.8 کلو گرام کے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 750 روپے 60 پیسے مقرر کردی گئی۔
بیان میں ایران سے افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا، پاکستان کا موقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا۔
ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے سندھ میں 27 تا 30 جون تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
پاکستانی آل راونڈر شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں،وہ 3 ماہ تک کرکٹ سے آؤٹ ہوسکتے ہیں۔
امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ واشنگٹن سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ آج ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔
غزہ پر اسرائیلی فورسز نے 50 فضائی حملے کیے، جبری انخلاء کے احکامات کے بعد مشرقی غزہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تینوں چیئرمین کی تقرری 3 برس کےلیے کی گئی ہے۔ تینوں افسران منگل کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔
فرانس میں آج موسم انتہائی گرم ہے اور اس وقت درجہ حرارت34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج درجہ حرارت کے 38 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پاکستان بزنس کونسل نے بینکر جاوید قریشی کو نیا چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کر دیا، وہ اگلے ماہ (11 جولائی) سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پی آئی ڈی سی سگنل سے ضیاء الدین احمد روڈ آنے اور جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے، ٹریفک کو پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔