• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن




فلم ایزی رائڈر سے شہرت حاصل کرنے والے پیٹر فونڈا پھیپھڑوں کے سرطان سے جنگ کرتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

پیٹر فونڈا معروف امریکی اداکار ہینری کے صاحبزادے اور اداکارہ اور سماجی کارکن جین فونڈا کے بھائی تھے۔

جین نے اپنے بھائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کی وفات پر بے حد افسردہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیٹر نے اپنی زندگی کے آخری دنوں میں نہایت خوش تھے، اُن دونوں نے یہ دن ساتھ گزارے۔

واضح رہے کہ 1969کی مشہو ر و معروف فلم ’ایزی رائیڈر‘ پیٹر فونڈا کی ہدایت کاری میں بنی،ناصرف یہ بلکہ انہوں نے ڈینس ہوپر کے ساتھ مل کر اس فلم کے اسکرپٹ پر بھی کام کیا۔

ایزی رائیڈر میں مرکزی کردار ادا کرنے والے پیٹر فونڈا نے گزشتہ ماہ ہی اپنی فلم کی 50ویں سالگرہ منائی تھی۔

ایزی رائیڈر کو بہترین اسکرین پلے پر آسکر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا جا چکا ہے۔ ہالی ووڈ کی ثقافتی اور تاریخی اہمیت کی حامل فلم ’ایزی رائیڈر ‘ کو امریکی فلم انسٹیٹیوٹ کی 100بہترین فلموں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہی نہیں بلکہ پیٹر فونڈا کو 1997میں فلم ’ulee's gold‘ میں بہترین اداکار کی کیٹیگری میں آسکر کے لئے نامزد کیا تھا جو وہ حاصل تو نہ کرسکے تاہم 3سال بعد اُن کی فلم ’دی پیشن آف آین رینڈ‘ گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی۔

پیٹر فونڈا نے اپنی زندگی میں تین شادیاں کیں۔ زندگی کے آخری ایام میں اُن کے ساتھ رہنے والی اہلیہ کا نام مارگریٹ دی وگلیرا ہے۔

تازہ ترین