• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کچرا کنڈی میں تبدیل، تعفن سے سانس لینا محال ہوگیا، قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علما ء اسلام کے رہنما قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ پورا شہر کچراکنڈی میں تبدیل اور تعفن سے سانس لینا محال ہوگیا ہے، شہری اور صوبائی حکومتوں سمیت وفاقی حکومت بھی خاموش تماشائی کاکردار ادا کر رہی ہے، کے الیکٹرک کرنٹ سے ہونیوالی تمام اموات کی ذمہ دار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگھوپیر میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما اورجامعہ منبع العلوم کے رئیس مولانا محمد نصیب مینگل کے بیٹے کی وفات پر ان سے تعزیت کے موقع پر کیا،قاری محمد عثمان نے کہاکہ شہری اورصوبائی حکومتوں کے بلندوبانگ دعووں کی قلعی کھل گئی ہے جو پانچ دن گزرنے کے باوجود شہر کو معمول پر لانے میں ناکام ہیں، جگہ جگہ کچرے اورگندگی کے ڈھیر،گندا پانی جمع اور آلائشوں کی بھرمار ہے، شہری اورصوبائی حکومتیں کراچی کواس دلدل سے نکالنے کے لئے عملی اقدامات کریں۔
تازہ ترین