• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی این ایف معاہدے کا خاتمہ امریکا نے پابندی کا سامنے کرنے والے میزائل کا تجربہ کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا اور روس کے درمیان آئی این ایف معاہدے کے خاتمے کے بعد امریکی فوج نے معاہدے کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے جو 500؍ کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق، ایسے ہتھیاروں کا تجربہ آئی این ایف معاہدے کی وجہ سے نہیں کیا جا سکتا تھا تاہم اب ایسی کوئی پابندی نہیں۔ رپورٹ کے مطابق، روایتی طور پر تیار کردہ کروز میزائل کو زمین سے لانچ کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین