• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں دنیا کی پہلی سولر پاور لائن متعارف، لائٹس اور سگنل سسٹم کو بجلی فراہم کرےگی

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے شہر ہیمپشائر میں انتظامیہ نے شمسی توانائی سے چلنے والی دنیا کی پہلی سول پاور ٹرین لائن کا آغاز کر دیا ہے، 100؍ سولر پینلز پر مشتمل یہ نظام ٹرینوں کی لائٹس اور سگنل سسٹم کیلئے بجلی فراہم کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سولر سسٹم 30؍ کلو واٹ طاقت کا ہے جسے قریب ہی قائم سولر فارم سے منسلک کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ماحول دوست ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کو ٹرین کے سگنل سسٹم اور ٹرین کے اندر لائٹیں جلانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

تازہ ترین