• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی، بھارتی فائرنگ، 2شہید، 3زخمی

اٹھ مقام(نمائندہ جنگ)بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے.


نیکرن سیکٹر پربھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین سالہ بچی سمیت 2 پاکستانی شہری شہید ہوگئے جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے اور 3 مکانات مکمل تباہ اور کئی متاثر ہوئے۔منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نیکرون سیکٹر پر جان بوجھ کر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔ اس دوران 45 سالہ عبدالجلیل اور 3 سالہ بچی نوشین شہید ہو گئی جبکہ 3 شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تازہ ترین