• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک نے ایک دہائی بعد خاموشی سے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اپنی ٹیگ لائن تبدیل کر دی۔

دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے ہوم پیج کے سلوگن میں خاموشی سے تبدیلی کردی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے پہلے فیس بک کی ٹیگ لائن تھی ’یہ مفت ہے اور ہمیشہ رہے گی‘ تاکہ صارفین کو بتایا جاسکے کہ اس سائٹ کا صارف بننے پر کوئی خرچہ نہیں ہوگا۔

ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار اس کو بدل دیا گیا ہے بلکہ اسے انتہائی خاموشی سے 6 اور 7 اگست کے درمیان بدل کر اسے ’تیز اورآسان ‘  سلوگن دے دیا گیا ہے۔

اس کی وجہ کیا ہے وہ یہ کمپنی نے نہیں بتائی مگر فیس بک نے اپنی روایتی سوچ کو ضرور خیرباد کہہ دیا ہے جو عرصے سے کہتی آئی ہے کہ یہ ویب سائٹ استعمال کے لیے بالکل مفت ہے اور اشتہارات ہی اس کا ذریعہ آمدنی ہے۔

تازہ ترین