• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ مائیکل جیکسن‘ کی سالگرہ  


کنگ آف پاپ اور آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے مداح آج ان کا 61 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔

منفرد آواز اور انوکھے ڈانس اسٹائلز کی وجہ سے مائیکل جیکسن نےدنیا بھر میں ایسی دھوم مچائی کہ سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا، پاپ موسیقی پر اَنمٹ نقوش چھوڑنے والے مائیکل جیکسن مداحوں کے دلوں پر ہمیشہ راج کریں گے۔

مائیکل جیکسن امریکی ریاست انڈیانا میں 29 اگست 1958 کو پیدا ہوئے تھے۔

کنگ آف پاپ کہلانے والے آنجہانی گلوکار کے بریک ڈانس دیکھ کر ایک بات تو یقینی طور پر کہی جاسکتی ہے کہ ان کو میوزک سے عشق کی حد تک لگاؤ تھا۔

مائیکل جیکسن نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1964ء میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو سے کیا۔ جن کا پہلا میوزک البم ’آئی وانٹ یو بیک‘ تھا جس نے دنیا بھر میں ایسی دھوم مچائی کہ سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

انہوں نے اپنے پہلے سولو البم ’آف دی وال‘ کے ذریعے پاپ موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان بنائی۔

1982میں انکے ایک اور البم’تھرلر‘ نے ایسا تہلکہ مچایا کہ ہر ایک کی زبان پر ان کا نام تھا جو دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم بھی قرار دیا گیا۔

مائیکل جیکسن کی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے انوکھے ڈانس اسٹائلز نے بھی پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کی ۔

کنگ آف پاپ اب ہم میں نہیں مگر ان کے گیت آج بھی دنیا بھر میں موسیقی کے شوقین افراد کو جھومنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

تازہ ترین