• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشددکےخاتمے کی ضمانت کے بغیر مذاکرات بے معنی ہیں، ترجمان افغان صدر

افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صادق صدیقی کا کہنا ہے کہ ایسے مذاکرات جاری رکھنا بے معنی ہیں جو تشدد کےخاتمے کی ضمانت نہ دیں۔

تشددکےخاتمے کی ضمانت کے بغیر مذاکرات بے معنی ہیں، ترجمان افغان صدر


صادق صدیقی نے کابل میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ صدر اشرف غنی کا واضح موقف ہے کہ واقعی تشدد کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے، ہماری پوزیشن بہت مضبوط اورمستحکم رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر طالبان پر عزم نہیں ہیں، ان کے قول و فعل میں تضاد ہے تو ہم نہ صرف مذاکراتی عمل پرشک کریں گے بلکہ تشویش کا اظہار بھی کریں گے، جیسا کہ بہت سے لوگوں نے کیا ہے۔

صادق صدیقی کا کہنا تھا کہ مفاہمتی عمل افغان عوام اور حکومت کی سربراہی میں ہوناچاہیے، افغان حکومت کو کسی بھی امن مذاکرات سے الگ نہیں کرناچاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں 28 اکتوبر کے الیکشن کے بعد مضبوط اور بااختیار حکومت بنے گی،جس سے امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین