• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشورہ ہمیں جاں نثارانہ کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،گورنر

لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب نےیو م عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ظلم کے سامنے ڈٹ جانے، حق اور سچ پر اپنا سب کچھ قربان کردینے، یزیدی قوتوں کو للکارنے، اللہ کے نظام اور سنت نبیؐ کو زندہ رکھنے کے لیے شہادت کو گلے لگانا حضرت امام حسین ؓ کا بنیادی مقصد اور اصولی فیصلہ تھا۔کربلا کا معرکہ محض حق و باطل کا ہی نہیں بلکہ ظالم و مظلوم،سچ اور جھوٹ اور طاقتور اور کمزور کا بھی معرکہ ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آج امت مسلمہ پھر یزیدی قوتوں کے سامنے بر سرپیکار ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ عاشورہ جہاں ہمیں جاں نثارانہ کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے وہیں ہمیں یہ سبق بھی دیتا ہے کہ ابتلاء اور آزمائش کی ہر گھڑی میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خدائے بزرگ و برتر کے حضور سُرخرو ہوا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز کے معاملات میں سیاسی مداخلت کوجرم سمجھتے ہیں ہم نے یونیورسٹیز کو سیاسی مداخلت سے پاک کردیا ہے یونیورسٹیز میں آئین وقانون اور میرٹ کی حکمرانی یقینی بنا رہے ہیں۔ وہ پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والی خواتین پروفیسرزکے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم نے اپنی آنیوالی نسلوں کو ایک روشن اور خوشحال پاکستان دینا ہے جسکے لیے ضروری ہے کہ یونیورسٹیز سمیت تمام ادورں کو مضبوط کر نے کے ساتھ ساتھ ان سے سیاسی مداخلت کو بھی مکمل طور پر ختم کیا جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے یونیورسٹیز کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے میرٹ سے ہٹ کر یونیورسٹیز میں کسی بھی تقر یری یا فیصلے کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ گورنر نے کہا کہ یونیورسٹیز میں ریسرچ کے شعبہ میں بالخصوص ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے تحقیق پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے یونیورسٹیز کو عالمی معیار کے مطابق لیکرجانے کیلئے صرف چانسلر یا حکومت اکیلی کچھ نہیں کر سکتی بلکہ اس کیلئے وائس چانسلرز سمیت یونیورسٹیز کے تمام ذمہ داروں کو بھی اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا مکمل یقین ہے کہ یونیورسٹیز کے مسائل حل ہوں گے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ وائس چانسلرز سمیت یونیورسٹیز کا دیگر سٹاف بھی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ملکر محنت سے کام کر یں۔ٌٌٌٌٌٌ
تازہ ترین