• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایف سی انڈر۔16کوالیفائرز: پاکستانی ٹیم سعودی عرب روانہ

اے ایف سی انڈر۔16 فٹبال چیمپیئن شپ 2020ء کے کوالیفائرز میں شرکت کے لیے 23 کھلاڑیوں سمیت پاکستان کا 30 رکنی قومی اسکواڈ سعودی عرب روانہ ہو گیا۔

کھلاڑیوں کو فیفا کی تسلیم شدہ پی ایف ایف کے سیکریٹریٹ نے باضابطہ کارروائی کے تحت کوالیفائر میں پاکستان کی نمائندگی کےلیے بھجوایا ہے۔

ترجمان سیکریٹریٹ کے مطابق ٹیم کو سعودی عرب، شام اور عمان کے ساتھ گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے۔ میچز 18 سے 22 ستمبر تک سعودی عرب کے شہر دمام میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 18 ستمبر کو عمان، دوسرا 20 ستمبر کو سعودی عرب جبکہ تیسرا 22 ستمبر کو شام کے خلاف کھیلے گی۔

ٹیم کی تیاری کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام 6 ہفتے کا کیمپ لگایا گیا جس میں ٹیم کی تیاری کے لیے برازیلین کوچ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

ٹیم کے کھلاڑیوں میں بلال ربانی، عثمان علی، محب اللّٰہ، فرقان عمر، محمد صہیب، خوشحال خان، ابراہیم، محمد ادریس، عباد حسین، محمد ضحیٰ، سعد خان، عدنان جسٹن، سجیل بابر، محمد ہارون ظفر، ساقی مبلغ، حماد، شعیب، افتخار احمد، محمد عامر خان، محمد عمر بٹ، معین احمد، بیبرگ، سید حیدر عباس شامل ہیں جبکہ برازیلین جوز رابرٹو پورٹیلا ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ ہیں۔

کوچ نے روانگی سے قبل کہا کہ ٹیم کی بھر پور تیاری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں، متوازن اسکواڈ سے اچھے نتائج کی توقع ہے، جارحانہ حکمت عملی کے تحت بہترین کھیل پیش کریں گے۔

تازہ ترین