• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفریدی نے اپنا دورۂ مظفر آباد مختصر کر کے پیش کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف اپنے مظفر آباد کے دورے کو ویڈیو میں سمو دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں بوم بوم نے اپنے سفر کے ساتھیوں شہزاد رائے، گلوکار فاخر، ہمایوں سعید اور دیگر کے ہمراہ مظفر آباد روانہ ہونے سے لے کر وہاں گزارے گئے لمحات کو مختصراً پیش کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے مظفر آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کے بعد جلسے میں جو خطاب کیا اس کی جھلکیاں بھی اس ویڈیو میں نظر آتی ہیں۔

شاہد آفریدی نے ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ اپنا یہ دورہ ان کشمیری خاندانوں، نوجوانوں، بچوں، بوڑھوں اور خواتین کے لیے کر رہے ہیں جو کہ بھارتی مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے جلسے میں اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے کشمیر سے زیادہ لگاؤ اس وجہ سے بھی ہے کہ میرے دادا کو 1949ء میں غازیٔ کشمیر کا لقب ملا تھا، میں نے ہمیشہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتا رہوں گا۔

تازہ ترین