• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کےداخلہ ٹیسٹ

کراچی سمیت سندھ کے میڈیکل کالجوں می داخلہ ٹیسٹ


کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں اور یونیورسٹیز میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ منعقد کیے گئے جس میں بڑی تعداد میں طلبا وطالبات نے شرکت کی۔

کراچی میں 9 ہزار سے زائد طلبہ نے داخلہ ٹیسٹ میں حصہ لیا، داخلہ ٹیسٹ کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے شدید ٹریفک جام رہا۔

حیدرآباد میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنسز میں داخلہ کے لیے امیدواروں کے لیے پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پبلک اسکول حیدرآباد میں کیا گیا جس میں آئندہ تعلیمی سال کے لیے 7 ہزار 954 طلباء و طالبات شریک ہوئے۔

نواب شاہ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی برائے خواتین میں 250 نشتوں کے لیے 1650 امیدوار جبکہ سکھر کےمختلف میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے 4 ہزار 125سے زائد طلبا وطالبات انٹری ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔

لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج، آصفہ ڈینٹل کالج اور غلام محمد میڈیکل کالج سکھر میں داخلوں کے لیے3ہزار 493 امیدوارٹیسٹ میں شریک ہوئے۔

میرپورخاص، سانگھڑ، عمرکوٹ اور تھرپارکر اضلاع کے امیدوار نے بھی ٹیسٹ دیے، اس کے علاوہ کوئٹہ کی بولان میڈیکل یونیورسٹی میں بھی انٹری ٹیسٹ کے لیے امیدواروں کا رش رہا۔

تازہ ترین