راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 195 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرصائمہ یونس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 195 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 175مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ
راولپنڈی کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں تقریباً 543 مریض ڈینگی کے شبہ میں داخل ہیں جس میں سے 240مریض راولپنڈی اور 22 مریض اسلام آباد سے لائے گئے ہیں۔
صائمہ یونس نے بتایا کہ راولپنڈی میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کرگئی ہے ۔
دوسری جانب ڈینگی مچھر نے مینگورہ شہر کے بعد کانجو اور دیگر علاقوں کو بھی لپیٹ میں لےلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سندھ بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1841 ہوگئی
سیدو شریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق سیدو شریف تدریسی اسپتال میں اب تک 133 مریضوں کو لایا گیا ہے، جن میں سے طبی امداد کے بعد 104 مریضوں کو فارغ کردیا گیا ہےجبکہ 26 مریض اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
ڈینگی سے متاثرہ زیادہ تر مریضوں کا تعلق یوسی ملوک آباد، رنگ محلہ، قمبر اور لنڈیکس سے ہے تاہم ڈینگی کا وائرس ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے۔
ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ 16ستمبر سے انسداد ڈینگی ویک منایا جارہا ہے، اسکولوں کی صفائی پرخصوصی توجہ دینے اورطلبہ کو بازوؤں والی قمیض پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈینگی پھیلنے پر تشویش
سیکریٹری صحت پنجاب محمد عثمان کے مطابق فرضی کارروائیوں اور اسپتالوں کی غلط رپورٹنگ سے ڈینگی زیادہ پھیلا، تھرڈ پارٹی اویلیوایشن کرائی جائےگی، جس کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تھرڈ پارٹی اویلیوایشن کا آغاز راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور کے اسپتالوں سےکیا جائے گا۔