آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار20؍ صفرالمظفر 1441ھ 20؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مقبوضہ کشمیرسے دل دہلا دینے والی خبریں آرہی ہیں، ارکان کانگریس

مقبوضہ کشمیر سے دل دہلا دینے والی خبریں آرہی ہیں، کشیدگی میں اضافہ ہوا تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مقبوضہ کشمیر:بھارت کے خطرناک عزائم!

امریکی کانگریس کے اراکین کا ٹرمپ انتظامیہ کو ایک ہفتے میں تیسرا خط لکھا گیا ہے جس کیں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیاء کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کی صورت اختیار کرسکتی ہے ، واشنگٹن کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

مقبوضہ کشمیرسے دل دہلا دینے والی خبریں آرہی ہیں، ارکان کانگریس
ڈیموکریٹ رکن راشدہ طلیب

ڈیموکریٹ رکن راشدہ طلیب نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے اقدامات ناقابل قبول ہیں، جنہوں نے جمہوریت کو دھچکا لگایا ہے۔

کشمیریوں سے ان کا وقار چھین لیا گیا ہے، لاکھوں کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ان کی شناخت یا نظریات کی بنیاد پر ظلم و جبر کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

مقبوضہ کشمیرسے دل دہلا دینے والی خبریں آرہی ہیں، ارکان کانگریس
کانگریس رکن الہان عمر

کانگریس رکن الہان عمر نے مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے، مواصلات کو بحال کرنے،کشمیریوں کی جمہوری اور مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید