• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کانجی بینکوں کے برطرف گارڈز کو واجبات کی ادائیگی کا حکم

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے نجی بینکوں کے برطرف گارڈز کو واجبات اور اعزاز یہ ادائیگی کا حکم دے دیا ہے ۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سیکورٹی گارڈز کیساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ گارڈز کو مراعات سے محروم کرنے کا کوئی جواز نظر نہیں آتا۔ سپریم کورٹ میں گشتہ روز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نجی بنک کے سکیورٹی گارڈز کی درخواستوں کی سماعت کی ۔ درخواست گزار وں کے وکیل ملک مطیع اللہ نے موقف اپنا یا کہ بینک کے 2593ملازمین میں سے 2342ملازمین کو بینک کی اپنی پالیسی کے مطابق تمام واجبات و اعزازیئے دیئے گئے لیکن صرف 250سیکورٹی گارڈز کو محروم رکھا گیا ۔ نجی بینک کے وکیل حافظ طارق نسیم نے موقف اپنایا کہ سیکورٹی گارڈز فوج سے ریٹایرڈ ملازمین تھے اس لئے مراعات نہیں دی گئیں۔ عدالت نے کہا کہ ان کے حوالے سے بینک کی پالیسی میں ایسی کو ئی بات نہیں کی گئی پالیسی میں ان کو بھی دیگر ملازمین کی طرح مراعات دینے کا ذکر تھا ۔عدالت نے کہا کہ برطرف تمام250گارڈز کو ایک لاکھ 75 ہزار فی کس اعزاز یہ دیا جائے اور اگر گارڈز کے دیگر واجبات بھی ہیں تو وہ بھی ادا کئے جائیں ۔
تازہ ترین