• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس کی کم ریکوری ایکسائز افسران کی ذاتی شنوائی

راولپنڈی (پنے نامہ نگار سے) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن نے مبینہ کم ریکوری کے کیس میں ملوث دو درجن پراپرٹی ٹیکس انسپکٹروں کی ذاتی شنوائی مکمل کر لی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کم ریکوری پر پیڈا ایکٹ کے تحت تقریباً دو درجن پراپرٹی ٹیکس انسپکٹروں کیخلاف انکوائری شروع کی گئی تھی، انکوائری افسر موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی ملک امجد نے انکوائری مکمل کر لی ہے۔ جس میں بعض انسپکٹروں کی انکریمنٹس روکنے جبکہ جنہوں نے اپنی ریکوری بہتر کر لی تھی کو سنشور کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تازہ ترین