• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور فریال پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ


احتساب عدالت اسلام آباد کا میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسزمیں سابق صدرآصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر اگلی سماعت میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے  احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت مراد علی شاہ سمیت جس کو گرفتار کرنا چاہتی ہے کر لے، ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سب کو گرفتار کر کے اپنا شوق پورا کر لے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ سندھ 24 ستمبرکو نیب میں طلب

آصف زرداری سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نہیں سمجھتے کہ دھرنے میں مولانا فضل الرحمٰن کا ساتھ دینا چاہئے، جس پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میں تو جیل میں ہوں، دھرنے میں شرکت کا فیصلہ بلاول صاحب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: خورشید شاہ کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کا ردعمل

اسی دوران ایک اور صحافی نے سابق صدر آصف زرداری سے سوال کیا کہ آپ آج کل پنڈی میں ہیں، پنڈی کا موسم کیسا ہے، جس پر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آج کل بارشیں ہو رہی ہیں اور پنڈی کا موسم بدل رہا ہے۔

آصف علی زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ اپنے کسی کیس میں ضمانت کی درخواست کیوں نہیں دے رہے۔

آصف علی زرداری نے اس پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی گرفتاریوں سے متعلق کہا کہ ضمانت کا کوئی فائدہ نہیں ہم بیٹھے ہیں سکون سے، حکومت کو اپنا شوق پورا کرنے دیں۔

تازہ ترین