• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 10 ہزار 13 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص

ملک میں 10 ہزار 13 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص


وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اس وقت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 10ہزار 13 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہو چکی ہے۔

ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں کہ گزشتہ 2 روز میں پاکستان بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: راولپنڈی میں ڈینگی کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

انہوں نے کہا کہ جڑواں شہروں راول پنڈی ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ بدستور جاری ہے، اس صورتِ حال کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، آئندہ ہفتے ڈینگی کے متاثرین کی تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 200 کے قریب رہی، راولپنڈی میں 280 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے، اب تک جڑواں شہروں کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 5000 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔

پمز اسپتال میں 2700 ، پولی کلینک میں 480 اور روالپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج رہنے والے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4000 کے قریب رہی۔

ماہرین کے مطابق اکتوبر کے آخری ہفتے تک ڈینگی کے حوالے سے صورتِ حال تشویش ناک رہنے کا خدشہ ہے۔

ملک میں 10 ہزار 13 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

ڈینگی کی صورتِ حال پر نظر رکھنے اور مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد میں کنٹرول سینٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے جو 24 گھنٹے آپریشنل رہے گا۔

تازہ ترین