• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے پاس ڈینگی کا علاج نہیں: امیر مقام

مسلم لیگ نون کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے تھے کہ شہباز شریف ڈینگی کا علاج نہیں کر سکتے، اب عمران خان کے پاس خود ڈینگی کا علاج موجود نہیں ہے۔

عمران خان کے پاس ڈینگی کا علاج نہیں: امیر مقام


صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ ملک میں احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال میں نیازی حکومت نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا، مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا، پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

رہنما نون لیگ امیر مقام نے یہ بھی کہاکہ مسلم لیگ نون کشمیریوں کے ساتھ ہے، ان کے دکھ میں شریک ہیں، پاکستان کی افواج دلیر اور بہادر ہیں۔

تازہ ترین