• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی۔

نیویارک میں ہونے والی وزیراعظم عمران خان اور وانگ ژی کی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر چینی ہم منصب سے ملاقات کی ۔

دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کے یکطرفہ اقدام اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورت حال کے حوالے سے چین کا تعاون قابل تحسین ہے ۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہاکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو کی آڑ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کے امن و استحکام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم اعادہ کیا۔

تازہ ترین