• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جرائم کی شرح میں اضافہ


کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے بہو سے زیادتی کے الزام میں سُسر کو گرفتار کرلیا، ضلع وسطی میں دُکانیں لوٹنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آئی ہے جبکہ سرکاری گاڑیاں لوٹنے والے ملزمان تاحال فرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں نئے قبرستان بنانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں بہو سے زیادتی کرنے والے سُسر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نازو کی درخواست پر سُسر صفدر کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرمنل بے لگام مسلحہ ملزمان دن دہاڑے دُکانوں کا صفایا کرنے لگے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی،  واردات نارتھ کراچی 5سی4 میں دودھ کی دُکان میں پیش آئی۔

 ملزم سرِعام دُکاندار کو لُوٹ کر فرار ہو گیا، سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈکیت دُکان میں داخل ہوتا ہے اور دُکان میں موجود 6 ا فراد اور دُکان لوٹ کر با آسانی فرار ہوجاتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم نے دُکان میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، سی سی ٹی وی میں ملزم کا چہرہ واضح ہے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

گلشن اقبال کے علاقے میں گزشتہ روز نامعلوم ملزمان سرکاری کار چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں، سرکار ی کار GS.1004 وائیٹ ماڈل 1992 کی چوری کا مقدمہ گلشن اقبال تھانہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

22ستمبر کو گلشن اقبال بلاک 13 ڈی سے بھی نامعلوم ملزمان واٹربورڈ کے محکمہ کی پک اپ گاڑی چوری کرکے فرار ہوگئے تھے، جس کا تاحال پتہ نہیں لگ سکا۔

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول چھت پر سورہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سینے پر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

مقتول کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا، ضابطے کی کارروائی کے لئے اسحاق مسیح کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین