• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے خلاف بھارت میں اندراج مقدمہ کی درخواست

پٹنہ(نیوز ایجنسی)وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھارت کو ایٹمی جنگ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔بھارت کی ریاست بہار میں مقامی وکیل سدھیر کمار اوجھا نے مجسٹریٹ کی عدالت میں عمران خان پر قابل اعتراض زبان استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین