• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جیوفلمز”لال کبوتر“ کیلئے ایک اور اعزاز ، ایشین ،فلم فیسٹیول میں نمائش علی اکبر بہترین ہیرو قرار

جیوفلمز”لال کبوتر“ کیلئے ایک اور اعزاز 


کراچی (جنگ نیوز) لالچ ، طاقت ، انتقام ، رومانس ، ایکشن ، تھرل اور کراچی کے حوالے سے بنائی گئی فلم ”لال کبوتر“ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ فلم واشنگٹن ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی گئی اس کے علاوہ فلم کے ہیرو ”احمد علی اکبر“ بہترین اداکار قرار پائے ۔ ایکشن، کامیڈی اور تھرل کے مصالحوں سے معاشرتی مسائل پر بننے والی اپنی نوعیت کی شاندار فلم کا میڈیا پارنٹر”جیو“ ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم کو پاکستان کی طرف سے دُنیائے فلم کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈ ”آسکر“ کیلئے بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔ روشن کراچی کی اندھیری سڑکوں پر گھومتی موت ، ٹارگٹ کلرز کا خوف اور اُن کے انجام کی زبردست کہانی نے ریلیز ہوتے ہی فلم بینوں کے دل جیت لئے تھے۔ فلم کا سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا رہا۔ یاد رہے فلم ”لال کبوتر“ کامل چیمہ اور ہانیہ چیمہ کی پروڈکشن کمپنی ”نہر گھر “ کی ہے۔ آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ دونوں بہن بھائی کی یہ پہلی فلم ہے ۔ علی اکبر اور منشا پاشا فلم کے مرکزی کردار ہیں۔ علی عباس نقوی کی تحریر کی گئی شاندار کہانی کو ایوارڈ یافتہ ہدایتکار کمال خان نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کیلئے مسحور کن موسیقی کو طحہٰ ملک نے ترتیب دیا ہے۔

تازہ ترین