• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’انصاف ملے گا، سعودی عدالت پر اعتماد ہے‘، صلاح خاشقجی

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے کہا ہے کہ ’مجھے سعودی عدالت پر پُورا عتماد ہے، وہ اس سنگین جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کا جمال خاشقجی سے متعلق حقائق سامنے لانے کا مطالبہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرصلاح خاشقجی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’دشمن میرے والد کے قتل پر ایک سال گزرنے کا بہانہ بنا کر میرے وطن اور میری قیادت پر تنقید کر رہے ہیں۔‘

صلاح خاشقجی نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں لکھا ’میں اپنے والد کی طرح اپنے ملک اور اپنی قیادت کے ساتھ مخلص رہوں گا۔‘

یہ بھی پڑھیے: جمال خاشقجی کے آخری الفاظ

صلاح خاشقجی کا یہ ٹوئٹ اس قدر وائرل ہوا  کہ صرف3 گھنٹے کے اندر اندر اسے15 ہزار سے زائد مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا اور اس پر 2000 سے زائد کمنٹس بھی کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب، جمال خاشقجی کے قتل کوماننےوالاہے؟

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے تُرکی میں واقع سعودی سفارت خانے میں بہیمانہ قتل کے واقعے کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

اس معاملے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر بھی اُنگلیاں اُٹھتی رہیں اور انہیں اس قتل کی واردات کے اصل منصوبہ سازہونے کے حوالے سے بھی میڈیا پر نِت نئے الزامات سامنے آتے رہے ہیں۔

تازہ ترین