چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی زیرِ حراست مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے سر پر جیل میں ڈینگی کا خطرہ منڈلانے لگا۔
میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ جیل میں مریم نواز کے سیل میں کھٹملوں اور مچھروں کی بہتات ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود مریم نواز کو جیل میں جس درجے کے سیل میں رکھا گیا ہے وہاں انہیں بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں۔
ڈاکٹر عدنان خان کا مزید کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی ہے، جہاں مریم نواز چھوٹے سے سیل میں قیدِ تنہائی کاٹ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: مریم نواز کا ذاتی سامان جیل منتقل
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مریم نواز کے سیل میں کھٹملوں اور مچھروں کی بہتات ہے جبکہ ان پر گھر سے کھانا اور دیگر اشیاء منگوانے پر پابندی عائد ہے حالانکہ وہ جیل مینوئل کے مطابق بہتر درجہ حاصل کرنے کا حق رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پنجاب میں 4547 مریض ڈینگی کا شکار
ڈاکٹر عدنان نے مریم نواز شریف کو نیب حراست میں بہتر کلاس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔