• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے ساتھ 70 ہزار سیلفیاں لی جا چکی ہیں، مفتی عبدالقوی

سیلفی لینا جائز ہے، مفتی عبدالقوی
اب تک مختلف مقامات پر میرے ساتھ 70 ہزار سیلفیاں لی جا چکی ہیں،مفتی عبدالقوی

چیئرمین دینی مدارس بورڈ پاکستان مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ سیلفی لینا جائز ہے ،اب تک مختلف مقامات پر میرے ساتھ 70 ہزار سیلفیاں لی جا چکی ہیں جو بھی میرے ساتھ سیلفی لینا چاہتا ہے ، اسے منع نہیں کرتا۔

قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی اور خواجہ سراؤں کے ساتھ ویڈیوز جیسے متنازع معاملات سے شہرت پانے والے مفتی عبدا لقوی کا کہنا ہے کہ وہ منافقت نہیں کر سکتے، سیلفی بھی ایک تصویر ہوتی ہے اور تصویر لینا جائز ہے۔

قندیل بلوچ قتل سے متعلق مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ان کا نام قتل میں ملوث افراد میں نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ احترام انسانیت قانون کا مسودہ تیار کیا ہے، اس کے تحت کسی کو اجازت نہیں ہوگی کہ دوسرے کے عقیدے پر بات کر سکے، قانون کا مسودہ وزارت قانون سمیت وزیراعظم اور اعلیٰ حکام کو د یں گے۔ اپوزیشن جماعتوں سے بھی توقع ہے کہ وہ اس قانون کو پاس کرانے میں تعاون کریں گی۔

مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ رویت ہلال کے معاملے پر فواد چوہدری جو کہہ رہے ہیں وہ بھی درست ہے اور مفتی منیب بھی غلط نہیں۔

تازہ ترین