• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹماٹر پوری: مردوں کی افزائش نسل کی صلاحیت میں اضافے کی طاقت

لندن(پی اے) ایک سٹڈی سے انکشاف ہوا ہے کہ ٹماٹر پوری سے مردوں کی افزائش نسل کی صلاحیت میں اضافے ہوتا ہے۔ سٹڈی کے مطابق ٹماٹر میں لائیکو پین نامی ایک غذائیت بخش جزو پایا جاتا ہے جو مادہ منوبہ کا معیار بہتر بناسکتا ہے۔ جو صحت مند افراد کھانے کے 2چمچ ٹماٹر پوری استعمال کرتے ہیں ان کے مادہ منوبہ کا معیار بہتر ہو جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مردوں میں افزائش نسل کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے کم و بیش 50فیصد جوڑے متاثر ہوتے ہیں جن کا حمل نہیں ٹھہر پاتا، افزائش نسل کے ماہرین کا کہنا ہےکہ مردوں میں افزائش نسل کی صلاحیت کے حوالے سے مزید سٹڈیز کی ضرورت ہے۔ این ایچ ایس نے افزائش نسل کے مسئلے سے دو چار مردوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صحت مند طرز زندگی اختیار کریں اور قدرے ڈھیلا انڈرویئر استعمال کریں اور جہاں تک ممکن ہوسکے ذہنی دبائو کم کریں اور باقاعدگی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کریں تاکہ حمل ٹھہرنے کے امکانات میں اضافہ ہوسکے۔ لیکن یہ خیال کچھ عرصے سے زور پکڑ رہا ہے کہ بعض غذائی اجزا سے مردوں کی افزائش نسل کی صلاحیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ جن میں وٹامن ای اور زنگ شامل ہے جو لائیکو پن ہیں سابقہ ریسرچ میں پہلی بار لائیکوپن توجہ کا مرکز تھا۔ لائیکوپن ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے جس کی معنی خلیوں میں آکسیڈیشن کی روک تھام کرنا اور انہیں تباہ ہونے سے بچانا ہے۔ اس سے صحت کے دوسرے فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جس میں امراض قلب کے خطرات میں کمی اور بعض اقسام کے کینسر سے بچائو شامل ہے۔
تازہ ترین