• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رافیل کی نظر اتارنے کا عمل ٹوئٹر پر مذاق بن گیا

فرانس کا پہلا رافیل جنگی طیارہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےوصول کیا اور ساتھ ہی اسے نظر بد سے بچانے کےلیے لیموں کا استعمال کیا ساتھ ہی کھوپرے اور صندور سے اس کی پوجا بھی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جنگی طیارہ ملنے کے بعداس کی ʼشستر پوجا‘ یعنی اسلحہ پوجا کی۔ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز کافی مقبول ہو رہی ہیں اور صارفین مذاق اڑا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کو فرانسیسی رافیل طیارہ مل گیا ، وزیر دفاع کی پوجا

فرانس سے فورتھ جنریشن جیٹ فائٹر رافیل خریدنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے طیارے کو نظر لگنے سے بچانے کیلئے وہیں پوجا پاٹ کی اور طیارے کے پہیوں کے نیچے لیموں بھی رکھے۔

طیارے کی پوجا سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ رہی ہے ۔پر مزاح میمز شیئر کئے جارہے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی رافیل پوجا کے ہیش ٹیگ پر ایک ٹوئٹ کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ رافیل طیارے کی پوجا غلط نہیں ہے، یہ مذہب کے مطابق ہے اور اسکا احترام کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یاد رہے کہ یہ صرف مشین نہیں ہے جسکی اہمیت ہے۔ اصل اہمیت انسانی صلاحیت، جذبے اور قابلیت کی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے پاک فضائیہ کے شاہینوں پر بھی فخر کیا۔


دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی رافیل طیارے کی ایک مزاحیہ تصویر اپلوڈ کی جس پر ہندی میں لکھا ہوا تھا اور پہیوں کے نیچے لیموں رکھے ہوئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بھارت نے پہلے ملک کی حفاظت کے لئے طیارا خریدا پھر اس کی حفاظت کے لیے لیموں خریدے۔

رافیل کا مستقبل بھی ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں دکھا دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ فرانس بھی سوچ رہا ہوگا کہ ٹیکنالوجی میں ایسی کیا کمی ہے جو یہ لیموں پوری کریں گے۔

اداکارہ وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان بھارت کو اس بار لیموں کے ذائقے والی چائے پیش کرے گا اور ایک کپ ابھینندن کے لیے بھی بھیجے گا۔

ترکی سے تعلق رکھنے والی ایک صارف ایلف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کے رافیل کو پاکستانی بارڈرز پر بھیجیں اور دیکھیں کہ کیا یہ کام صحیح کر رہا ہے یا نہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ اس بار بھارتی فضائیہ کے پائیلٹ کو چائے پیش کرنے میں ترکی بھی پاکستان کے ساتھ ہوگا۔

تازہ ترین