• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب : ڈینگی کے وار جاری ، مزید 229 افراد ڈینگی کا شکار

پنجاب میں ڈینگی کا مرض بڑھتا جارہا ہے اور ڈینگی مچھر کے وار بدستور جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 229 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

رواں برس صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہزار 302 ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 76، لاہور میں 20، بھکر اور سرگودھا میں 4، 4 جبکہ اٹک، سیالکوٹ اور نارووال میں ڈینگی کے 3،3 مصدقہ مریض سامنے آئے۔

اس وقت اسپتالوں میں ڈینگی کےزیرِ علاج مریضوں کی تعداد 486 ہے، جن میں سے 8 کی حالت نازک ہے۔

گزشتہ روز صوبے میں ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 17 گرفتار ہوئے جبکہ ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 1 ہزار 219 افراد کو وارننگ جاری کرنے کے ساتھ 12 مقامات سیل بھی کردیے گئے۔

تازہ ترین