• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّب: منیر احمد منیر

صفحات 256: ،قیمت: 600 روپے

ناشر: ماہنامہ آتش فشاں،78،ستلج بلاک،علّامہ اقبال ٹاؤن، لاہور۔

معروف عالمِ دین اور مفّسرِقرآن، مولانا ابوالاعلیٰ مودودی ؒہمہ گیر و ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ اُن کا شمار بیسوی صدی کے مؤثر ترین اسلامی مفکّرین میں ہوتا ہے۔زیرِتبصرہ کتاب میں مولانا کی شاعری،ان کا شجرۂ نسب، 80 سے زائد نادر تصاویر اور بعض دستاویزات کے علاوہ مولانا مودودی ؒ، راجا غضنفر علی، جوش ملیح آبادی، مولانا کوثر نیازی، مولانا کے اہلِ خانہ(بیگم مولانا مودودی اور چھے کے چھے بیٹوں)اور بھائی، بھتیجوں وغیرہ کے انٹرویوز سمیت 1938ء میں مولانا کا علّامہ اقبالؒ پر تحریرکردہ ایک مضمون بھی شامل ہے۔ 

مولانا ابوالاعلیٰ مودودیؒ کے بڑے بھائی مولانا ابوالخیر مودودی نے اپنے انٹرویو میں اپنے بھائی کی بچپن کی شرارتوں، ذہنی رجحانات، اوّلین تحریروں، صحافیانہ زندگی، خاندانی اور گھریلو طرزِحیات پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے،جب کہ اہلیہ نے بھی زندگی کے کئی ایسے گوشے بےنقاب کیے، جو اس سے قبل عام لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہی رہے۔مدّوِن نے مولانا سے متعلق ایسی تمام باتوں، مضامین اور انٹرویوز(کئی انٹرویوز خود مولّف نے کیے ہیں اور جو تحریریں، انٹرویوز اُن کے نہیں، اُنھیں ضمیموں کی شکل میں شاملِ اشاعت کیا ہے)کو اس کتاب میں یک جا کرنے کی کوشش کی ہے کہ جن کے ذریعے مولانا کی شخصیت کا مکمل احاطہ ہوسکے۔ کتاب کی اشاعت کا اصل مقصد مولانا کی زندگی کے اوٹ میں پڑے پہلوؤں کو سامنے لانا تھا اور پوری کتاب پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ مولّف و مرتّب اپنی اس کوشش میں بہت حد تک کام یاب بھی رہے ہیں۔ کتاب کا سرورق، کاغذ عُمدہ اور تحقیقی کاوشوں کے تناظر میں قیمت مناسب ہے۔

توجّہ فرمائیے…!!

وہ کتب، جن پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا،مصنّفین،مرتّبین کی اطلاع کےلیے ذیل میں ان کی تفصیل شایع کی جارہی ہے۔

وہ کتب، جن کی ایک جِلد موصول ہوئی

٭پنجم،فائزہ رعنا٭تجزیات،محمد عامر رانا٭گرداب،رنگ و آہنگ،شمیم بلتستانی٭دستِ سنگ،شاکر شمیم٭قومِ مروت،محمد شریف خان مروت٭محبت ،سمندر اور وہ،گلزار ملک٭Education:model Of Pakistan،نام درج نہیں٭نصیب،شہر بانو٭عرفان و تصوّف،حقیقتِ دین،مولانا صلاح الدین علی نادر عنقا۔

جن کتب کے صفحات کی تعداد ایک سو سے کم ہے

٭صحیفہٗ اہلِ حدیث،حافظ عبدالرحمنٰ سلفی ٭عمارت کار، حیات رضوی امروہوی ٭گول پھرول، ڈاکٹر سیّد قاسم جلال ٭العلم، مجاہد بریلوی ٭ضیافتِ اطفال، شبّیر ناقد، روحانی سیاحت، حافظ محمّد اسلم

نوٹ: تبصرے کے لیے کتابیں صرف اس پتے پر ارسال کی جائیں:

ایڈیٹر’’سنڈے میگزین‘‘، روزنامہ جنگ، شعبۂ میگزین، اخبار منزل، آئی آئی چند ریگر روڈ، کراچی۔

تازہ ترین